ممبئی…..ممبئی میں کروڑوں کی زمین ہزاروں میں حاصل کرنےکے الزامات پربالآخر بسنتی نے زبان کھول ہی دی،اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا،کہا جب پلاٹ ملاہی نہیں تو ادائیگی کہاں سے ہو گئی۔
ڈریم گرل کے ڈریم پروجیکٹ پر جب انگلیاں اٹھیںتوشعلے کی بسنتی کو غصہ آگیا ۔ سماجی کارکن انیل گلگلے کے لگائے الزامات پرزورکا چابک گھمادیا۔ہیما مالنی بولیں،انہیں اب تک وہ زمین ملی ہی نہیں جسے متنازع بنایا جارہا ہے ،انہیں جب دوہزاراسکوائر فٹ کاپلاٹ مل جائے گا تو وہ قانون کے مطابق اس کی ادائیگی کر دیں گی۔بی جے پی کی ایم پی نے یہ بھی کہا کہ وہ گذشتہ بیس سال سے ممبئی میں ڈانسنگ اسکول اکیڈمی قائم کرنےکاخواب دیکھ رہی ہیں ،اس اکیڈمی میں بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔اس سے پہلے سماجی کارکن انیل گلگلے نے ہیمامالنی پرتقریبا ستر کروڑ کا پلاٹ ستر ہزار میں لینے کا الزام لگایا تھا،انیل کے مطابق ہیما مالنی کو یہ پلاٹ 1976کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق دیا گیا۔