اسلام آباد………وزیرمملکت نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے ہیپاٹائٹس سی کی 28 گولیوں کی قیمت میںتقریباً 26 ہزار روپے کمی کر کے اب 5 ہزار 868 روپے مقرر کردی ہے، ادویات کی قیمتیں بڑھانے والی کمپنیز سے آج بات کریں گے۔
ادویات بنانے والی کمپنیز نے قیمتیں بڑھا کر ڈرگ ریگولیٹری ایکٹ کی خلاف ورزی کی، اگر دواساز کمپنیاں حکومت پر دبائو ڈالنے کے لیے مصنوعی قلت پیدا کریں گی تو یہ بدقسمتی ہو گی، پہلے فارما سیوٹیکل کمپنیز سے بات چیت کریں گے، ادویات کی قیمتیں کم نہ کیں تو قانونی جنگ ہو گی اور سخت ایکشن بھی، یہ کہنا ہےوزیر مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کا۔ وزیرمملکت نے بتایا کہ حکومت نے ہیپا ٹائٹس سی کی دوا کی قیمت میں کمی کردی ہے اور یہ دوا آئندہ دو ہفتوں میں مارکیٹ میں آجائے گی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈائریکٹر پرائیسنگ امان اللہ کا کہنا ہے کہ دواساز کمپنیوں نے سندھ ہائی کورٹ کو گمراہ کیاہے، ان کا حکم امتناع منسوخ کرائیں گے