ممبئی (یس ڈیسک) 2015 میں فلم ’تیور‘ کی ناکامی کے بعد سے اداکارہ سوناکشی سنہا بڑی سکرین سے غائب تھیں۔
تقریباً 85 کروڑ کی لاگت سے بنائی جانے والی فلم ’تیور‘ بمشکل 56 کروڑ ہی کما پائی تھی اور فلاپ ثابت ہوئی تھی۔
اب سوناکشی فلم ’اکیرا‘ سے واپسی کر رہی ہیں اور یہ فلم ایکشن فلمیں بنانے والے ہدایت کار اے آر مرگ داس بنا رہے ہیں جو اس سے قبل ’گجنی‘ اور ’ہالی ڈے‘ جیسی فلمیں دے چکے ہیں۔
سوناکشی کا کہنا تھا کہ انھوں نے ’اکیرا‘ اس لیے سائن کی کیونکہ وہ ایک ایسی فلم کرنا چاہتی تھیں جس میں ہیروئن کا کردار اہم ہو۔
اکیرا ایکشن فلم ہے جس میں سوناکشی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں سوناکشی کا کہنا ہے کہ یہ ایکشن فلم ہے جس اس کے لیے انھوں نے مارشل آرٹس سیکھی، اتنا ہی نہیں انھوں نے اس فلم کے لیے گانا بھی گایا۔
فلم میں سوناکشی کے ساتھ ہدایت کار انوراگ کشیپ بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
انوراگ فلم میں ایک بدعنوان پولیس افسر ہیں جو غلطی سے کسی اور کی جگہ ’اکیرا‘ یعنی سوناکشی کو اغوا کر لیتے ہیں اور پھر یہ اغوا ان پر بھاری پڑ جاتا ہے۔
سوناکشی کا کہنا ہے کہ وہ اسی طرح کا کردار کرنا چاہتی تھیں سوناکشی نے کہا کہ فلم دیکھنے کے بعد ہدایت کار مرگ داس نے کہا تھا کہ ’اس فلم سے اب تم ہیرو بن گئی ہو تو فیس بھی ہیرو جتنی ہی لینا۔‘
سوناکشی نے کہا کہ اگرچہ یہ بات مذاق میں کہی گئی تھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ جس طرح عورتیں ترقی کر رہی ہیں، میں امید کرتی ہوں کہ جلد ہی فلموں میں بھی ہیروئنوں بھی کو ہیرو کے برابر فیس دی جانے لگے گی۔