counter easy hit

جنگ 65ء کے ہیرو ایئر مارشل عظیم دائود پوتہ انتقال کر گئے

سابق ائیرمارشل و سابق گورنر سندھ اور سن 65 کی جنگ کے ہیرو عظیم داؤد پوتہ84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، نماز جنازہ پی اے ایف بیس فیصل پربعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔

Hero of War 65 ex-Air Marshal Azim daud pota died

Hero of War 65 ex-Air Marshal Azim daud pota died

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اور دیگر نے قومی ہیرو کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ ائیرچیف نے کہا کہ وہ ایک جری پائلٹ ، امتیازی اسکالر اور محبِ وطن پاکستانی تھے،وہ اپنے پیشہ کے ساتھ مخلص اور پاک فضائیہ کے ائیر مینوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ایک مشعلِ راہ اور قابل تقلید ماڈل کا درجہ رکھتے تھے۔ انہوں نے 16دسمبر 1955کو پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی، 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران اسکواڈرن لیڈرعظیم داؤد پوتہ نے واہگہ اٹاری سیکٹر پر بمباری کر کے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا یا، اس جرأت و بہادری پر انہیں ستارۂ جرأت سے نوازا گیا۔ ائیر مارشل عظیم داؤد پوتہ 1983میں ائیر فورس آف زمبابوے کے غیر مقامی کمانڈربنے، ان کی خدمات پر زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے انہیں اپنے وطن کے دوسرے بڑے اعزاززمبابوے آڈر آف میرٹ سے نوازا۔ ائیرمارشل عظیم داؤد پوتہ چیئرمین پی آئی اے اور اکتوبر 1999سے 24مئی 2000تک سندھ کے گورنر بھی رہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website