counter easy hit

حیسکو انتظامیہ کا لائن لاسز کو روکنے کیلئے انوکھا طریقہ

حیدرآباد کی حیسکو انتظامیہ نے لائن لاسز کو روکنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا ہے۔ حیسکو انتظامیہ کا شمار پاکستان کی ان تقسیم کار بجلی کمپنیوں میں ہوتا ہے جن میں فنی اور بجلی چوری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

Hesco administration finds a unique way to prevent line losses

Hesco administration finds a unique way to prevent line losses

حیسکو نے وزیراعظم نوازشریف کا لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ محض 3گھنٹے کرنے کے احکامات کو ہوا میں تو اُڑا دیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے بجلی چوری سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کا طریقہ کچھ اس طرح ایجاد کیا کہ مرمت کے نام پر 6گھنٹے کا شٹ ڈاون اور 3گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردی ہے۔ اس صورتحال پر شہری شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہتے ہیں کہ آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، کاروبار تباہ ہوگیا ہے۔ گرمی کا موسم ہو یا سردی کا سال کے 365دن مرمت کا کام جاری رہتا ہے۔ لائن لاسز کے نام پر بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ مسلے کا حل نہیں ہے بلکہ اس کے لیے بجلی سستی اور چوری روکنے کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔ ادھر حیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمت کے لیے شٹ ڈاون لینا ضروری ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website