ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)حیسکو ٹنڈوآدم(ون) کی جانب سے بجلی سے محروم دیہاتوں کے صارفین کے نام بجلی کے بھاری بل بھیج دئے ،صارفین کی شکایات کے باوجود بل درست کرنے سے افسران کا انکار،احتجاج،تفصیلات کے مطابق حیسکو سب ڈویزن ٹنڈوآدم (ون) کی جانب سے ۶ چھ ماہ قبل گاؤں حاجی خان تھہیم،علی نواز تھہیم،گل محمد تھہیم،کی بجلی کاٹ دی تھی جو کہ ابھی تک کٹی ہوئی ہے چھ ماہ سے بجلی سے محروم دیہاتوں کے صارفین کے نام بجلی کے بھاری بل بدستور بھیجے جا رہے ہیں جسکے خلاف دیہاتوں کے متاثرہ لوگوں نے حیسکو ٹنڈوؤدم (ون) کے خلاف احتجاج کیا خمیسو تھہیم،آصف تھہیم،اور دیگر نے کہا کہ حیسکو ٹنڈوآدم (ون) کی جانب سے چھ ماہ قبل ہمارے دیہاتوں کی بجلی کاٹ دی گئی تھی اسکے باوجود بل بدستور آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل حیسکو ٹنڈوآدم(ون) کے ڈنڈا بردار اہلکاروں نے ایس ڈی او کے ساتھ گاؤں علی نواز تھہیم پنہچ کر زبردستی ٹرانسفارمر اتارنے کی کوشش کی مزاحمت پر انہوں نے گاؤں کے مردوں،عورتوں،بچوں پر سخت تشدد کیا تھا اس ذیادتی کا بھی کسی نے نوٹس نہیں لیا انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہماری کوئی سننے کو تیار نہیں افسران کو کئی بار بوگس بل درست کرنے کے لئے کہا مگر افسران نے بوگس بل درست نہیں کئے انہوں نے حیسکو کے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ حیسکو ٹنڈوآدم(ون) کے افسران کی ذیادتیوں سے بچایا جائے ۔