اسلام آباد(ایس ایم حسنین) لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کو روزانہ کی بنیاد پر قونصلر خدمات کی فراہمی کے لئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں قونصلر خدمات مثلاً پاسپورٹ وغیرہ اوردیگر کاغذات کی تصدیق وغیرہ کیلئے پیر سے آن لائن درخواست کی جاسکتی ہے۔ اس کیلئے 5 اکتوبر 2020 سے ویب سائٹ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر آن لائن درخواست دہندگان کو سہولت میسر ہوگی۔اس سلسلے میں تمام درخواست دہندگان کو کوویڈ 19 کے تناظر میں برطانوی حکومت کیطرف سے جاری کی گئی ایس او پیز یعنی سماجی دوری، ماسک وغیرہ کی پابندیوں کی پیروی کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔