.ہائی کورٹ بار راولپنڈی 2018 کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان، ضابطہ اخلاق جاری 29 رکنی الیکشن بورڈ پیر 12 فروری کاغذات نامزدگی وصول کرے گا
راولپنڈی: (اصغرعلی مبارک) ہائی کورٹ بار راولپنڈی 2018 کے انتخابات کے شیڈول کا ا علان کر دیا گیا ھے چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے نوٹس بورڈ پر آویزاں اعلان کے مطابق ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی بروز پیر 12 فروری مورخہ 2018-02-12 کو صبح نو 9 بجے سے شام چار 4 بجے تک وصول کیے جائیں گے کاغذات نامزدگی پر اعتراضا ت و جانچ پڑتال، واپسی کے لیے بروز منگل 13 فروری مورخہ 2018-02-13 کا دن مقرر ہے کاغذات نامزدگی پر اعتراضا ت کی سماعت بروز بدھ 14 فروری مورخہ 2018 -02-14 کو ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیل بروز جمعرات 15 فروری کو مورخہ 2018-02-15 کا دن مقرر ہے، نوٹس بورڈ پر ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست بروز جمعہ 16 فروری مورخہ 2018-02-16 کو آویزاں کی جائے گی جبکہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات کیلئے پولنگ بروز بدھ 24 فروری مورخہ 2018-02-24 کو بغیر کسی وقفہ کے صبح نو 9 بجے سے شام چار 4 بجے تک جاری رہے گی، ہائی کورٹ بار راولپنڈی کا ضابطہ اخلاق جاری ہونے کے بعد انتخابات کیلئے الیکشن بورڈ آج چارج لے کر کاغذات نامزدگی جمع کرے گا۔ سینئر وکیل چیئرمین الیکشن بورڈ اظہر نوید شاہ کی سربراہی میں 29 رکنی الیکشن بورڈ انتخابات کیلئے کام کرے گا۔ بورڈ میں سید انتخاب حسین شاہ، بابر علی، راجہ اکرام امین منہاس، یاسر محمود چھٹہ، راجہ احسن ریاض، عمر اسد الله، ملک خرم شہزاد، شیخ آفتاب، شوکت محمود ستی، راجہ فاروق اکرم، منیر خان، حنیف اعظم، شاہد محمود مغل، ملک محمّد سعید خان، طاہر محمود ٹوانہ، ملک فہیم صفدر، محترمہ شائستہ الطاف، نجمہ ملک، طیبہ عباسی، چودھری محمّد تاجک، ندیم شاہ، سید حسنین کاظمی، سید عقیل عباس کاظمی، راجہ ناصر محمود، شاہد علی شہزاد بھٹی، مہر ناصر بلال، ملک رب نواز حیات، ملک آصف اکرام شامل ہیں، الیکشن بورڈ کے ضابطہ اخلاق کے تحت امیدواروں کی طرف سے کھانے دینے پر پابندی ہوگی تاہم الیکشن ڈے کھانے کی رقم بغیر رسید ادائیگی رقم کاغذات نامزدگی وصول نہ کیے جائیں گے جس کے لئے امیدوار صدر دو لاکھ، سینئر نائب صدر ایک لاکھ، سیکرٹری جنرل ایک، ایڈیشنل پچاس ہزار، جوائنٹ سیکرٹری تیس ہزار ،فنانس سیکرٹری، لا ئبریری سیکرٹری، آڈیٹ اور ممبران ایگزیکٹیو فی کس دس ہزار روپے جمع کروا کر رسید کاغذات نامزدگی کے ہمرا ہ جمع کروائے گا۔ پوسٹر، بینرز اور پلے کارڈ استعمال نہیں کئے سکتے ہائی کورٹ بار راولپنڈ ی کے گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں 3814 و وٹرز حتمی ووٹر لسٹ تیار کی گئی۔ جس میں 1270 لائف ٹائم ممبرز شامل تھے تاہم اس مزید نئے ووٹر اس سال شامل ہوئے ہیں۔