پشاور: پانچوں ججز کیخلاف محکمہ جاتی تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات پر 3 سول اور 2 ایڈیشنل سیشن ججز کو معطل کردیا گیا، پانچوں ججز کیخلاف تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ معطل ججز میں ایڈیشنل سیشن جج چارسدہ نعیم اقبال اور ایڈیشنل سیشن جج ایبٹ آباد اورنگزیب خان شامل ہیں جبکہ سول ججز جوہر اعجاز علی، شکیل الرحمان اور سلمیٰ عرفان کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔