لاہور / پریٹوریا(پ ر)ساؤتھ افریقہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی دن 23مارچ کے موقعہ پر پاکستانی ایمبیسی میں شاندار تقریب منعقد کریں گے۔ اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔گزشتہ روز اپنے خصوصی پیغام میں پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب نے کہا کہ تقریب میں پوری بین الاقوامی برادری ، سفارت کاروں ، ساؤتھ افریقہ کے سرکاری حکام ، سول سوسائٹی ، دانشوروں اور پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ اراکین اس تقریب میں شرکت کرینگے، تقریب میں شرکت کے کیلئے دعوت نامے پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں ۔، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی دن کے موقعہ پر ہمیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق اپنے اندر تنظیم ، ایمان اوراتحاد کا جذبے کو از سرنوپیدا کرنا ہے جو ہم میں مارچ ، 1940 کی روح کو زندہ کرے گاجس میں برصغیر کے مسلمانوں کو متحد ہونے کا کہا گیا تھااور اپنے لئے ایک الگ وطن حاصل کرنے کی جدوجہد میں تیز ی کا عمل شروع ہو ا تھا ۔انہوں نے کہا کہ آج اسی طرح ہمیں بھی 200ملین پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ، خوشحالی اور ترقی کیلئے کا م کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اپنی آنے والی نسلوں کو ایک مضبوط ، متحرک اور خوشحال پاکستان دی سکیں۔