اسلام آباد…….وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں ملکی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر داخلہ چودھری نثار ،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ ، مشیر خارجہ سرتاج ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال،اور افغانستان امن عمل سمیت دیگر امورپر غور کیا گیااور ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں کیےگئے فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ بھی لیا گیا۔