دورِ جدید میں ٹرانسپورٹ میں اس قدر جدت پیدا ہو گئی ہے کہ اُڑنے والی گاڑیاں ہو ں یا پھر گولی کی رفتار سے سفر کرنیوالی ٹرینیں ہوں دِنوں کا سفر گھنٹوں میں اور گھنٹوں کا سفرمنٹوں میں طے ہو جاتا ہے ۔
فرانس میں بھی اب تیزرفتار ٹیکسیوں نے کشتیوں کی جگہ لے لی ہے اور دریا کراس کرنے کے لئے کشتی کی نہیں بلکہ دلچسپ ڈیزائن کی تیز رفتار ٹیکسیاں سروس فراہم کرینگی۔
سِی ببل نامی اس ننھی سواری کی گزشتہ روز فرانس کے دریاپر آزمائش کی گئی جو نہ صرف اپنی رفتار کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئی اور اپنے اچھوتے ڈیزائن کے باعث بھی دیکھنے والوں کو حیران کرتی دکھائی دی ۔
پانی کی سطح سے کئی انچ اونچی اس ٹیکسی کو ایک نظر دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے جیسے یہ ہوا میں سفر کر رہی ہو تاہم یہ ماہرین کی انتھک محنت کا کمال ہے کہ اس واٹر ٹیکسی کی نہ تو شور پیدا کرنیوالی آواز ہے بلکہ ماحول دوست سواری میں پانی میں سفربھی یقیناًایک الگ تجربہ ہو گا۔