counter easy hit

فلم مالک پر پاپندی، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

Hijaab film master

Hijaab film master

وفاقی حکومت نے فلم مالک کو ملکی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لاہور: (یس اُردو) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید سمیت دیگردرخواستوں کی سماعت کی۔ درخواستوں میں کہا گیا کہ فلم مالک کی نمائش پر پابندی غیرقانونی ہے کالعدم قرار دی جائے۔ دوران سماعت وفاقی اور پنجاب حکومت نے اپنے اپنے جوابات عدالت میں جمع کروا دئیے۔ پنجاب حکومت نے واضح کہا کہ فلم مالک پر پابندی انہوں نے نہیں لگائی ۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ فلم مالک ملکی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔ فلم میں منتخب نمائندوں کی کردار کشی کی گئی۔ فلم کی نمائش کی اجازت دی گئی تو انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔ فلم مالک پر پابندی لگانے کا وفاقی حکومت کو اختیار حاصل ہے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔