نیویارک : امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری سے متعلق ای میلز سامنے لانے پر امریکی کانگریسی رہنما کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ہیلری کلنٹن دوبارہ تحقیقات کے بیان پر ڈائریکٹر ایف بی آئی پر بھڑک اٹھی۔
ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے انتخابی مہم کے دوران ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو شدید تنقید کا نشامہ بنایا ، ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ نئی سامنے آنے والی ای میل سے ایف بی آئی کی پہلے ہونے والی تحقیقات تبدیل نہیں ۔ہوں گی
ان کا کہنا تھا کہ ای میل سے متعلق نئی انکوائری صریحا دہرا معیارہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگرسی رہنما اینتھنی وینر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہیلری کلنٹن سے متعلق ای میلز کو سامنے لے کر آئے۔ایف بی آئی نے حال ہی میں ایکلیپ ٹاپ پیش کیا ہے جس میں ہیلری کلنٹن کی چھ لاکھ پچاس ہزار ای میلز موجود ہیں ،جو انویسٹی گیشن میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں ۔