counter easy hit

مباحثے کے بعد بھی ٹرمپ اور ہلیری کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری

hillary-and-trump-continues-war-of-words-after-discussion

hillary-and-trump-continues-war-of-words-after-discussion

ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دوسرے مباحثے کے بعد بھی تندو تیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو مباحثے کے دوران معذرت کرنی چاہیے مگر انہوں نے ہمیشہ کی طرح حملے کرنا جاری رکھا ۔

جس پر ٹرمپ نے فوراً ہی ردعمل دیا ۔پینسلوینا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے خبر دار کیا کہ اگر ان سے متعلق مزید ریکارڈنگز جاری کی گئیں تو وہ ہیلری اور ان کے شوہر بل کلنٹن کے خلاف حملے تیز کر دیں گے ۔

ٹرمپ نے بل کلنٹن کے خراب برتاؤ کا ذمے دار بھی ہیلری کو ٹھہرا دیا ۔کہا ہیلری کو اپنے شوہر کا علم تھا مگر انہوں نے بل کو روکا نہیں اور الٹا منظر عام پر آکر خواتین سے محبت جتائی۔ہیلری منافق ہیں۔

توقعات کے برعکس دونوں امیدواروں کے درمیان دوسرے مباحثے کو ٹیلی وژن پر دیکھنے والے ناظرین کی تعداد صرف 6کروڑ 36لاکھ رہی ۔ جبکہ پہلے مباحثے کو 8کروڑ 40لاکھ افراد نے دیکھا تھا ۔
اس سے پہلے امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال رائن نے ایک کانفرنس کے دوران اپنے ری پبلیکن ساتھیوں کو بتایا کہ وہ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے غیر سیاسی بیانات کا مزید دفاع نہیں کر سکتے کیونکہ ٹرمپ کے باعث بہت سے ووٹرز رنجیدہ ہو چکے ہیں ۔

جس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ رائن اپنا وقت بجٹ کو متوازن بنانے ، روزگار کی فراہمی اور غیر قانونی تارکین وطن پر صرف کریں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website