واشنگٹن: امریکی صدراتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن صدارتی مباحثے سے قبل منشیات استعمال کرتی ہیں لہذا اگلی بار صدارتی مباحثے سے قبل ہلیری کا طبی معائنہ ضرور کرایاجائے۔
امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ نےاپنی حریف ہلیری کلنٹن پرمنشیاب استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلری صدارتی مباحثے سے قبل منشیات استعمال کرکے آتی ہیں اسی لیے تھکتی نہیں لہذا اگلی بار صدارتی مباحثے سے قبل ہلیری کا طبی معائنہ ضرور کرایاجائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پی آئی اے کا 8 نئے طیارے لیز پر لینے کیساتھ نئے روٹس بھی کھولنے کا فیصلہ
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ امریکا کے صدر منتخب ہوگئے تو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت کا ساتھ دیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان خفیہ معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے جب کہ میرے دور میں امریکا اور بھارت بہترین دوست بن جائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : لڑکیاں بنیں عہدے دار؛ 11 اکتوبر کو انہیں ایک دن کے لیے اہم ذمہ داریاں دی گئیں
امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ڈیمو کریٹس اور ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان لفظی جنگوں کا نہ رکنے والا سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے جب کہ گزشتہ دونوں صدارتی مباحثے میں ہیلری ٹرمپ کو ہراچکی ہیں، دوسرے صدارتی مباحثے میں شریک 57 فیصد لوگوں نے ہلیری کلنٹن کی حمایت کی جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہوئی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :وزیر اعظم آفس لیکس نے پانامہ اور بہاماس کو پیچھے چھوڑ دیا،کرپشن چھپ گئی
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں اوراسلام کے خلاف متنازع بیانات کی وجہ سے جہاں تنقید کا سامنا تھا وہیں ٹرمپ کی گزشتہ دنوں خواتین سے متعلق متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعدموصوف کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب کہ ان کی مقبولیت میں بھی کافی کمی آئی ہے۔