counter easy hit

ہندو عمران خان کے فیصلے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کر رہے ہیں

بھارت: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بھارتی پائلٹ ابھینندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پوری دنیا کے عوام نے وزیراعظم عمران خان کے جذبہ خیر سگالی کے تحت کیے گئے اس فیصلے کوخوب سراہا۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہےجس میں ہندوعمران خان کے اس فیصلے سے متاثر ہوکراسلام قبول کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں ہندؤوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم سب اسلام قبول کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں موجود ایک شخص نےبتایا کہ ہمیں کوئی عزت اور تحفظ نہیں دیا جاتا۔ لہٰذا ہم نے اپنے اہل خانہ سمیت اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیسے ہی ہماری مولوی صاحب سے بات ہو گی ہم اسلام قبول کر لیں۔ ہمارے ضلع میں 1600 ہندو خاندان ہیں اور کُل ملا کرہم 7 سے 8 ہزار لوگ ہیں، جیسے ہی مولوی صاحب آئیں گے ہم سب مل کراسلام قبول کر لیں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کی زیرحراست بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے پر بھارتی عوام دوحصوں میں بٹ کر رہ گئی ہے۔ ایک طرف جہاں بھارتی پائلٹ ابھینندن کی رہائی کو کچھ بھارتی عوام مودی سرکاری کی زبردست سفارتی کوششوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں وہیں دوسری جانب زیادہ تر بھارتی عوام نے پاکستان کے اس جذبہ خیر سگالی کے اقدام کو نہ صرف سراہا بلکہ ”شکریہ عمران خان” کے بینرز بھی اُٹھا لیے۔ بھارتی شہری عمران خان کا نہ صرف شکریہ ادا کر رہے ہیں بلکہ ان کے بینرز پر صاف صاف تحریر ہے کہ وہ دونوں ممالک کے مابین امن چاہتے ہیں۔

https://www.facebook.com/Imran.khan.tsunami11/videos/1997204910584775/