counter easy hit

ہندوؤں نے آسیب زدہ موٹرسائیکل کی پوجا شروع کر دی

Hindus started

Hindus started

ہندوئوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ ہر طاقتور یا عجیب چیز کی پوجا شروع کر دیتے ہیں۔
نیو دہلی: (یس اُردو) بھارت کے شہر پالی جودھپور میں لوگوں نے کیا جب انہوں نے ایک موٹر سائیکل کو پوجنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پالی سے 20 کلو میٹر دور واقع چوٹیلا گائوں میں لوگ ایک 350 سی سی رائل اینفیلڈ بُلٹ موٹر سائیکل کی پوجا کرتے ہیں یہاں ہر روز سینکڑوں لوگ پوجا کے لئے آتے ہیں اور اپنے بحفاظت سفر کی دعا کرتے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ 2 دسمبر1988 میں ایکاوم بانا5 نامی نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر پالی سے چوٹیلا جا رہا تھا کہ لیکن راستے میں وہ حادثے کا شکار ہوا اوراس کی موٹر سائیکل ایک گڑھے میں جا گری اور وہ ہلاک ہو گیا۔ بعد ازاں یہ موٹر سائیکل قریبی تھانے میں پہنچائی گئی لیکن اگلی صبح یہ جائے حادثہ پر موجود تھی۔ پولیس دوبارہ اسے تھانے لے گئی اور اس کا پٹرول نکال کر اسے زنجیر سے باندھ کر تھانے میں بند کر دیا لیکن اگلی صبح یہ جائے وقوعہ پر پھر موجود تھی۔غرض یہ کہ پولیس اور اہل علاقہ نے بھرپور کوشش کی کہ اسے تھانے میں رکھا جائے لیکن ہر روز یہ طلوع سحر سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچ جاتی تھی۔ اس بات کی خبر تمام علاقے میں پھیل گئی اور مقامی ہندوئوں نے اس کی پوجا شروع کر دی اور اس کے لئے ایک مندر بھی بنایا گیا جس کا نام بُلٹ بابا کا مندر ہے جو بھی یہاں آتا ہے وہ موٹر سائیکل پر تِلک لگاتا ہے اور ساتھ ہی پھول چڑھا کر دعا مانگتا ہے