قصور (ویب ڈٰسج) قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی زینب کی سالگرہ پر اس کے والد کا پیغام سامنے آیا ہے۔ حاجی محمد امین انصاری نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج زینب کا یوم پیدائش ہے، 18 اگست کو زینب جناح ہسپتال لاهور میں پیدا ہوئی تھی۔ زینب کو ہم سے بچھڑے ایک سال سات ماه اور 14 دن ہو چکے ہیں، کوئی دن یا رات زینب کے ذکراور یاد کے بغیر نہيں گزرتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال :پنجاب کے علاقے قصور میں 7سالہ بچی زینب کو درندہ صفت شخص عمران نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اس کے بعد قتل کر دیا تھا ۔ننھی زینب کے والدین اس وقت عمرہ کے لئے سعودی عرب میں تھے جب انکی پھول جیسی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔ زینب صبح سپارہ پڑنے جا رہی تھی جسے گاؤں کا ہی ایک حیوان نما شخص عمران ورغلا کر لے گیا اور بعد میں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔زینب کی لاش کئی دن بعد ملی تھی اور پاکستان میں زینب کے وقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد پولیس اور انٹیلیجنس اداروں نے مل کر زینب کے قاتل کو پکڑ لیا تھا جسے سزائے موت سنائی گئی۔ آج زینب مرحوم کی سالگرہ ہے اور اس کے والدین غم زدہ ہیں۔ زینب کے والد محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ آج زینب کا یوم پیدائش ہے، 18 اگست کو زینب جناح ہسپتال لاهور میں پیدا ہوئی تھی۔زینب کو ہم سے بچھڑے ایک سال سات ماه اور 14 دن ہو چکے ہیں، کوئی دن یا رات زینب کے ذکراور یاد کے بغیر نہيں گزرتا ہے۔ والد کا بیان سن کر ایک بار پھر تمام لوگ غمزدہ ہو گئے ہیں۔ ننحی زینب کا معصوم چہرہ ایک بار پھر سب کے سامنے آگیا ہے اور سب دوبارہ اسی قرب سے گزر رہے ہیں جس سے پہلے گزرے تھے۔