counter easy hit

اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو تاریخی شکست

ایڈنبرگ: اسکاٹ لینڈ نے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنزسے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

Historic defeat to England by Scotlandتفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہرایڈنبرگ میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں انگلش کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں نے انگلینڈ کے باؤلرز کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بنائے۔

کپتان کائل کنٹرز 58 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جس کے بعد 107 کے اسکور پرکراس 48 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے کیلم مکلائڈ نے یادگار 140 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ انگلش ٹیم کی جانب سے لیام پلنکٹ اورعادل رشید نے دو، دو جبکہ مارک وود نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں تجربہ کار انگلینڈ کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 365 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئرسٹو 105 رنز، جیسن روئے 34، ایلکس ہیلز 52، معین علی 46 اور لیام پلنکٹ 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک وائٹ نے تین الیسڈیئرایونز اور رچی ریبرنگٹن نے دو، دو جبکہ سفیاں شریف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔