تاریخی ٹرن آوٹ جمہوری اداروں پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، پاک فوج، اعلی عدلیہ، الیکشن کمیشن خراج تحسین کا مستحق ہے، اصغر علی مبارک رہنما پاکستان عوامی لیگ نامزد امیدوار این اے 62 راولپنڈی
اسلام آباد: (پریس ریلیز) پاکستان عوامی لیگ کے رہنما اور حلقہ این اے 62 سے نامزد امیدوار قومی اسمبلی راولپنڈی شہراصغر علی مبارک نے کہا ہے کہ الیکشن ڈے پر ووٹ ڈالنے کا تاریخی ٹرن آوٹ جمہوری اداروں پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے الیکشن ڈے پر پرتشدد واقعات کا ہونا لمحہ فکریہ ہے الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہوگیا، امیدواروں کی جانب سے ووٹروں کو لانے لیجانے کی پابندی کے باوجود شیخ رشید اور دانیال چوہدری نے الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی پہلے کی طرح دھجیاں بکھر دیں، اصغر علی مبارک نے کہا کہ سیاست دان باہمی اختلافات بھلا کر عوام کی بھلائی کے منصوبوں کو مکمل کریں انہوں نے کہا کہ ایجی ٹیشن کی سیاست کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا تاریخی انتخابات کے ٹرن آوٹ کی وجہ نوجوان ووٹر کا باشعور ہونا ہے اصغر علی مبارک نے کہا کہ پاکستان عوامی لیگ تمام تر تحفظات کے باوجود انتخابی نتائج کو تسلیم کرتی ہے ہمدردی کے ووٹ مخا لف امیدواران کو نہ پڑتے تو صورت حال یکسر تبدیل ھوتی ، اصغر علی مبارک نے کہا کہ عوام نے امیدواروں کی طرح خوف و وحشت کے سائے میں انتخابی عمل میں حصہ لیکر ثابت کیا کہ پاکستانی دنیا کی بہادر ترین قوم ہے عوام نے تاریخی ٹرن آوٹ سے دہشت گردوں کو شکست فاش دیدی ہے، حقیقت میں یہ تاریخی ٹرن آوٹ جمہوری اداروں کی فتح ہے پاکستان عوامی لیگ کے رہنما اصغر علی مبارک نے کہا کہ پاک فوج کا ہر جوان اور افسر، اعلی عدلیہ، الیکشن کمیشن خراج تحسین کا مستحق ہے دھاندلی کا الزام لگانے والے آئندہ الیکشن تک انتظار کریں تاہم ایک معلق پارلیمنٹ کا بنانا اس ملک و قوم کی بدقسمتی ہوگی پاکستان عوامی لیگ کے رہنما اصغر علی مبارک نے کہا کہ الیکشن ڈے پر پرتشدد اور دہشت گردی کے واقعات کا ہونا افسوسناک اور قابل مذمت ہے سیاسی جماعتوں کے سربراہان ووٹرز کی اخلاقی و سیاسی تربیت کریں اور عدم برداشت کی سیاست سے گریز کریں کیونکہ ہم سب کا مقصد ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کا قیام ہے
Publiée par AsgharAli Mubarak sur Mercredi 25 juillet 2018