کراچی(ویب ڈیسک)روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تیزی کے ساتھ ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہے، آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 4 روپے 2 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 161 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت تقریباً 7 روپے بڑھ گئی جب کہ رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا، روپے کی قدر کم ہونے سے جون کے مہینے میں قرضوں کی مالیت میں 800 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ڈالر 10 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا ہے جس کے باعث پاکستان پر غیرملکی قرضوں کے حجم میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی لاگت بھی بڑھ گئی ہے