counter easy hit

ہٹلر کو فلم ’کنگ کانگ‘ کیوں پسند تھی؟

Hitler film "King Kong I was like?

Hitler film “King Kong I was like?

جرمنی میں منعقد ہونے والے بک فیئر میں ایڈولف ہٹلر کے بارے میں ایک کتاب نمائش کیلئے رکھی جا رہی ہے جس کا عنوان ہے کہ ’ہٹلر کو’کنگ کانگ‘ کیوں پسند تھی اور جرمنی میں مکی ماؤس فلمیں ممنوع کیوں تھیں؟

فرینکفرٹ: (ویب ڈیسک) جرمن خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فینکفرٹ بک فیئر میں ایک کتاب نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے جس میں نازی جرمنی کے سربراہ ایڈولف ہٹلر کی ہالی ووڈ فلموں میں دلچسپی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کتاب کا عنوان ہے کہ ’ہٹلر کو’کنگ کانگ‘ کیوں پسند تھی اور جرمنی میں مکی ماؤس فلمیں ممنوع کیوں تھیں؟ اس کتاب کے مصنف فولکر کوپ ہیں۔ اس دلچسپ کتاب میں لکھا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے آغاز کے پہلے دن تک نازی جرمنی کا سربراہ ایڈولف ہٹلر ہالی ووڈ فلموں کا دلدادہ تھا۔ اسے ہالی ووڈ کی بہت سی فلمیں بے حد پسند تھیں، تاہم کہا جاتا ہے ان میں سب سے پسندیدہ فلم کنگ کانگ تھی جسے 1933ء میں ریلیز کیا گیا تھا۔ اس فلم کی کہانی ایک دیوہیکل بن مانس کے گرد گھومتی ہے جسے ایک حسینہ سے محبت ہو جاتی ہے۔ خاتون کی محبت اس بن مانس کو دیوانہ بنا دیتی ہے۔ کتاب کے مطابق ایڈولف ہٹلر نے ہالی ووڈ فلمیں دیکھنے کیلئے ایک نجی سینما گھر بنایا تھا۔ تاہم یہ فلمیں دیکھنا عام جرمنوں کے لیے ممنوع تھا۔ یہاں تک کہ نازی دور میں عام جرمن شائقین کیلئے مکی ماؤس کے کارٹونز دیکھنا بھی منع تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website