لنندن: برطانوی سائنسدانوں نے ایچ آئی وی کی شناخت کرنے والا یو ایس بی نما آلہ تیار کیا ہے جو صرف 30 منٹ میں وائرس کو بھانپ سکتا ہے۔
اس پر خون کا ایک قطرہ ٹپکا کر اسے کمپیوٹر ٹیبلٹ یا دوسرے دستی آلے کی یو ایس بی پورٹ پر لگادیا جاتا ہے۔ اس کے بعدسافٹ ویئر 30 منٹ تک خون کا تجزیہ کرکے بتاتا ہے کہ مریض کے خون میں ایچ آئی وی ہے یا نہیں۔ اس ٹیکنالوجی کےذریعے درست ترین انداز میں ایچ آئی وی کی شناخت کی جاسکتی ہے۔اس آلے کو امپیریل کالج لندن نے امراض کی تشخیصی کمپنی ڈی این اے الیکٹرانکس کی مدد سے تیار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آلہ دور دراز اور غریب علاقوں کے مریضوں میں ایچ آئی وی شناخت کرنے کے لیے بہت مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ یوایس بی صرف منٹوں میں تنائج دیتی ہے جب کہایچآئی وی کےروایتی ٹیسٹ میں کئی دن صرف ہوجاتے ہیں۔