لاہور : اولمپیئن حسن سردار کو چیف سلیکٹر اور طاہر زمان کو جونئیر ٹیم کا چیف کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔
فیڈریشن کے نئے صدر نے مشاورت مکمل کرلی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر خالد سجاد کھوکھر نے سلیکشن کمیٹی، پاکستان جونئیر ٹیم اور سینئر ٹیم کی مینجمنٹ کیلئے اولمپیئنز کے ناموں پر غور شروع کردیا۔
اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ میں شکست کے بعد چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا،دوسری جانب پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کے ناموں پر بھی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے منظور الحسن کی جگہ طاہر زمان کو چیف کوچ ، منصور احمد اور ذیشان اشرف کو اسٹینٹ کوچ کی احیثیت سے کام کریں گے، پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شہناز شیخ کے مستعفی ہوجانے کے بعد سابق کپتان حنیف خان اور خواجہ جنید مضبوط امیداور ہیں۔