ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ہاکی اسٹیڈیم میں چھ سال بعد بھی بجلی کا کنکشن نہ لگ سکا ، متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں نے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے اس کو ہینڈ اوور کرلیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق ہسپتال روڈ پر واقع ہاکی اسٹیڈیم جو پرویز مشرف کے دور کے وزیر سپورٹس میاں شمیم حیدر نے نو جوانوں کے کھیل کیلئے ہاکی اسٹیڈیم کیلئے تقریباً چھ کروڑ روپے کی کثیر رقم جاری کروائی اور ہاکی اسٹیڈیم کو 2011ء میں ٹی ایم اے اور ڈی او سپورٹس نے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے اس کو ہینڈ اوور کرلیا تھا مگر 2011 ء سے لیکر آج تک بجلی کا کنکشن نہ لگ سکا بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیڈیم میں کوئی کھیل کا پروگرام ہو تو بجلی چوری کرکے اسٹیڈیم کوبجلی فراہم کی جاتی ہے شہریوں نے ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیڈیم میں جلد از جلد بجلی کا کنکشن لگوایا جائے اور جن لوگوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے اسٹیڈیم کو ہینڈ اوور کیا ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔