بھارتی شہر احمد آباد میں 29 ویں سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔
آٹھ روزہ اس میلے میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے درجنوں پتنگ باز یہاں پہنچے ہیں اور اس دوران اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس پتنگ میلے میں منفرد انداز، ڈیزائن اور رنگوں کی سینکڑوں پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ مختلف دلکش و دیدہ زیب اشکال کی پتنگوں سے سجے اس میلے کو دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد یہاں کا رخ کر کے اس حسین نظارے کا لطف اْٹھارہے ہیں۔ یہ میلا 14 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔