امریکی ریاست میری لینڈ میں سالانہ لائٹ فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے جہاں روشنیوں کے دلکش نظاروں اور لیزر پروجیکشن نے دیکھنے والوں کو سحر انگیز کر دیا۔
شہر بالٹی مور میں سجے اس لائٹ سٹی میں دنیا بھر سے ماہر لائٹ اور آڈیووژیوئل آرٹسٹ شریک ہوئے اورلیزر لائٹس،ملٹی میڈیالائٹ پراجیکشن،تھری ڈی میپنگ اور اسپیشل ایفکٹس کے ذریعے لائٹ فیسٹیول کو چار چاند لگا دئیے جسے دیکھنے سینکڑوں افرادنے یہاں کا رُخ کیا۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس موقعے پر منچلوں نے روشنیوں سے سجے کاسٹیومز میں شاندار پریڈ کا بھی اہتمام کیا اور اس لائٹ سری میں رنگ بکھیر دئیے جبکہ روشنیاں اور میوزک بکھیرے فوارے، فرش پر بکھرے روشنیوں کے نظارے اور حیرت انگیز آرٹ ورک سمیت ہر جانب پھیلے روشنیوں کے نظاروں نے دیکھنے والوں کو سحر میں جکڑ لیا۔
یہ لائٹ فیسٹیول21اپریل تک جاری رہے گا اور روزانہ رات کے اوقات میں لائٹ سٹی کو روشنیوں میں نہلایا جائیگا۔