ترکی کے تاریخی مقام پرہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقادکیا گیا جس میں رنگین غباروں نے آسمان پر ایسا نظارہ ترتیب دیا کہ دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔
Holding Hot Air Balloon Festival in Turkey
برف کی سفید چادر اوڑھے دلکش وادی کیپاڈوسیا میں منعقدہ اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے کئی ماہرافراد شریک ہوئے اور قدرتی حسن سے مالا مال اس تاریخی علاقے میں خوب لطف اندوز ہو ئے۔اس مو قع پرمتعدد افراد ہاٹ ائیر بیلونز کو اپنے ہاتھوں سے سجاکر آسمان کی بلندی پر منفرد سفر کر کے نہ صرف دلکش علاقے کی سیر کر تےرہے بلکہ تصاویر اور ویڈیو بنا کر اس فیسٹیول کو اپنی زندگی کے یاد گار لمحات میں بھی شامل کرلیا۔