سرد موسم کے آتے ہی منچلوں کو تفریح کے نئے مواقع مل جاتے ہیں ، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ان مقابلوں کو ہی دیکھ لیں جس میں جمی ہوئی جھیل پر قدیم روائتی انداز میں آئس سوکر کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
لگ بھگ تین سو سال پرانے اس کھیل میں کھلاڑی سرد برفیلے موسم میں برف کی سطح پر مخصوص گیند کو دور تک کک لگاتے ہیں اور دیگربالز کو ہٹ کرتے ہوئے گول کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ جس کھلاڑی کی جتنے دور تک گیند جاتی ہے وہی اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر تا ہے ۔اس منفرد مقابلوں سے لطف اندوز ہونے بڑی تعداد میں شائقین پہنچے اور اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دئیے۔