بھارتی ریاست راجھستان میں اونٹوں کا سالانہ بین الاقوامی میلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

اس رنگا رنگ فیسٹیول میں مقامی افراد روائتی رنگ و روپ میں اپنی ثقافت اور تہذیب کی عکاسی کرتے ہیں اور دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں کی روائتی اور منفرد انداز میں میزبانی کرتے ہیں۔ دو روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں اونٹوں کی ریسلنگ اور اونٹوں کے مقابلہِ حسن کیساتھ ساتھ اونٹ روایتی موسیقی پر ڈانس کی صلاحیتیں دکھاتے نظر آتے ہیں۔









