چین میں اپنی نوعیت کے ایک انوکھے انڈسٹریل میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے میلے کو چار چاند لگا دئیے۔
شنگھائی میں جاری اس ٹیکنالوجی میلے میں کئی ممالک سے ہزاروں ماہرین اور انجینئرز نے شرکت کی جس میں اپنے تیار کردہ جدیداور نت نئی ایجادات کی نمائش کی اورایسے ایسے روبوٹس پیش کئے کہ لوگ حیران رہ گئے۔ اس میلے میں بائیونک روبوٹس توجہ کا مرکز بنے رہے جن میں ڈرگن فلائی روبوٹس سے لے کر آکٹوپس سے مشابہہ ہیلیئم گیس سے بھرے شفاف غبارے، ٹیبل ٹینس روبوٹس، مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹس، آٹومیٹک کاریں اور کافی بنانے کا روبوٹ سمیت سینکڑوں ایجادات پیش کی گئیں۔
اس موقعے پر حاضرین کی موجودگی میں ماہر انجینئرز نے حقیقت سے قریب تر دکھائی دینے ڈریگن فلائی کا فضا میں اُڑانے کا مظاہرہ پیش کیا۔
تین سینٹی میٹر لمبی 175گرام وزنی ڈریگن فلائی ہوا میں اُڑتے ہوئے کسی حقیقی غریگن فلائی سے کم معلوم نہ ہو رہی تھی۔ نتظامیہ کی جانب سے جدید اور نت نئی ایجادات اور ٹیکنالوجی متعارف کروانے پرانعامات بھی میلے کا حصہ بنائے جا رہے ہیں۔