سوئزرلینڈ کے شہرجنیوا میں گھڑیوں کے شوقین افراد کے لئے 28ویں سالانہ واچ شو کاآغاز ہو گیا ہے۔
سلون انٹرنیشنل دی لا ہاٹے ہارلاگری نامی گھڑیوں کے اس میلے میں دنیا بھر کے 35سے زائد معروف واچ برانڈزشرکت کررہے ہیں۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے اس واچ شو میں معروف گھڑی ساز کمپنیوں نے اپنی خوبصورت اور بیش قیمت شا ہکار گھڑیاں نمائش کیلئے پیش کی ہیں۔ رواں سال اس میلے میں ہیرے جواہرات سے سجی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس بیش قیمت گھڑیا ں موجود ہیں جن میں نظامِ شمسی اور کہکشاں سے سجی گھڑی حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہی جس کی قیمت 245,000 یوروز تک ہے۔ گھڑیوں کی آرٹسٹک بناوٹ،اسٹائل اورڈیزائن سے لیکراُنکے قیمتی پُرزوں کی خریدو فروخت تک سب اپنے اندر سمیٹے اس نمائش کو دیکھنے لاکھوں افراد نے یہاں کا رُخ کیا۔