counter easy hit

نیویارک میں پہلی بار پاکستانی فلم فیسٹیول کا انعقاد

Holding the first Pakistani film festival in New York

Holding the first Pakistani film festival in New York

نیویارک میں پہلی بار پاکستانی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ دو روزہ یہ فلم فیسٹیول تین اور چار دسمبر کو منعقد ہوگا ۔

یہ فلم فیسٹیول اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی کوششوں کے نتیجے میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوان فلم ساز بہت زبردست اور مختلف قسم کی فلمیں بنارہے ہیں اور ملک میں سنیما کے احیا میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم فیسٹیول کے دوران چند پاکستانی فلم پیش کررہے ہیں تاکہ اقوام متحدہ میں موجود دنیا بھر کے سفیروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کس طرح ترقی کررہی ہے ۔

دو روزہ فلم فیسٹیول کے دوران جو فلمیں پیش کی جائیں گی ان میں ۔۔ دوبارہ پھر سے ۔۔ لاہور سے آگے ۔۔ ایکٹر ان لا ۔۔۔ آسکر کے لیے نامزد ماہ میر ۔۔ آسکر یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے کی اینی میٹڈ فلم تین بہادر ۔۔ کے علاوہ دختر ۔۔ ڈانس کہانی ۔۔ اور ہو من جہاں شامل ہیں ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website