ماسکو میں ہونے والے فیسٹیول میں جڑواں بہنوں نے ایک جیسے ملبوسات پہن کر سٹیج پر انٹری دی ہو بہو چہرہ اور لباس بھی ایک جیسا،روس میں ہوئے فیسٹیول میں جڑواں بہنوں نے جوڑیوں کی شکل میں شرکت کی۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں رنگا رنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں جڑواں بہنوں نے ایک جیسے ملبوسات پہن کر سٹیج پر انٹری دی اور دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔
موسیقی سے سجے فیسٹیول میں 150 جوڑیوں نے شرکت کی ” مس ورلڈ ٹوئن کانٹیسٹ“ کی فاتح جوڑی بھی تقریب میں موجود تھی۔
ایونٹ کے دوران ہال میں موجود شائقین کی بڑی تعداد نے جڑواں بہنوں کو سٹیج پر آنے کے بعد تالیاں بجا کر خوش آمدید کہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔