کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں جمعہ کو شبِ برات کے موقع پر تعطیل ہوگی۔
Holiday announce in Sindh on the eve of Shab e Barat
اس بات کا اعلان محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیےمیں کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی تاہم انٹر اور جامعات میں ہونے والے امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔
دوسری جانب ٹھٹھہ کی ضلعی انتظامیہ نے معروف روحانی برزگ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے عرس کی مناسبت سے ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔