ہالینڈ (حاجی جاوید عظیمی) دورہ پاکستان کے دوران نگران مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی محمد جاویدعظیمی نے دنیا ادب کے ایک ممتاز شاعر خوشگفتار ملنسار اور نفیس انسان دوست شخصیت محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں تدریس کے شعبے سے وابستہ معاون پروفیسر جناب آصف سعید ناجی صاحب سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق حاجی محمد جاوید عظیمی جب ملاقات کے لئے پہنچے تو میزبان نے پرتپاک استقبال کیا ۔آصف سعید ناجی اور حاجی جاوید عظیمی کے مابین یہ پہلی ملاقات تھی جو یاد گار ثابت ہوئی بلکہ 40منٹ کی یہ ملاقات بڑی سرعت کے ساتھ ایک ہنگامی ادبی نشست میں تبدیل ہو گئی۔
موصوف نے ذوق سخن کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے غیر مطبوعہ کلام سے غزلیں ،نظمیں اور عارفانہ کلام پیش کرکے داد وصول کی کلام سماعت کرنے بعد حاجی جاوید عظیمی نے ناجی صاحب سے اسرار کیا کہ اپنے اس کلام کی طباعت کروائیں تاکہ ادبی ذوق رکھنے والے حضرات اس سے مستفیض ہو سکیں۔
ملاقات کے اختتام پر پروفیسر صاحب نے جاوید عظیمی کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور آیندہ بھی رابطہ رکھنے پر زور دیا۔یاد رہے اس ملاقات کے دوران ناجی صاحب کے طالب علم اور جاوید عظیمی کے بھتیجے نجم سلیم خان بھی موجود تھے۔