ہالینڈ (حاجی جاوید عظیمی) سلسلہ عظیمیہ کے زیر سرپرستی مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام فروغ نعت کے سلسلے میں سالانہ روحانی تقریب آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت 2016کا انتظامی اجلاس نگران حاجی محمد جاوید عظیمی کی رہائش گاہ عظیمی ہاوس دی ہیگ میں منعقد ہوا جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے آصف جاوید کمالی کیا۔
جبکہ نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت میاں مظفر کے حصے میں آئی بعد ازاں ٹیم کے سنیئر رکن طارق محمود کے خسر مہر انور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔نگران مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی محمد جاوید عظیمی نے شرکائے اجلاس کو خوش آمدید کہا اور مذکورہ پروگرام کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیااور مشاورت کے ساتھ انتظامی امور کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیں۔
اجلاس کے دوران دی ہیگ کی دو معروف شخصیات سید وقار علی اور خضر حیات خان نے رضا کارانہ طور پر اللہ کے محبوب مکرم ۖ کی شان اقدس میںمنعقد ہونے والی مذکورہ سالانہ تقریب کی انتظامی امور کی ٹیم میں شمولیت اختیار کرکے اپنی خدمات کو پیش کیا جس پر نگران اور ٹیم اراکین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد بھی پیش کیں۔
آصف جاوید کمالی نے اجتماعی دعا میں سلسلہ عظیمیہ کے موجودہ مرشد حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی صحت والی زندگی شرکائے اجلاس کے لئے خیر برکت متذکرہ پروگرام کی کامیابی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور امن کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور مناجات پیش کیں۔
قبل ازایں نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے معزز ٹیم اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔یاد رہے یہ با برکت روحانی تقریب بروز اتوار 15مئی دن دو بجے بعد نماز ظہر مسجد نورالاسلام دی ہیگ کے خوبصورت اور کشادہ ہال ہیں منعقد کی جائے گی۔