محبت ملکوں کے قوانین بھی تبدیل کر سکتی ہے۔ یہ ہے کہانی فلم ”لوونگ” کی جو ایک سچے واقعے پر مبنی ہے۔ فلم چار نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
لاس اینجلس: ایک سفید فام امریکی رچرڈ لوونگ ایک سیاہ فام ملڈرڈ جیٹر سے محبت کرتا ہے۔ امریکی ریاست ورجینیا کے رہائشی رچرڈ کو ملڈرڈ سے شادی مہنگی پڑتی ہے۔ ریاستی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاہ فام خاتون سے شادی کرنے کے جرم میں انیس سو اٹھاون میں انہیں جیل کی سزا ہو جاتی ہے۔ انہیں ایک دہائی تک قانونی جنگ لڑنا پڑتی ہے وہ اپنا مقدمہ سپریم کورٹ تک لے جاتے ہیں جو انیس سو سڑسٹھ میں انکے حق میں فیصلہ دیتی ہے۔ فلم میں اداکار جول ایجرٹن اور روتھ نیگا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔