معروف ہالی وڈ آسکر اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے مریخ پر جانے کا اعلان کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما سے ماحولیاتی تغیرکے بارے میں بات چیت کے دوران اداکار نے کہاکہ وہ ایلون مسک کیساتھ مریخ کے پہلے سفر پرجائیں گے۔
ٹیسلا موٹرز اور اسپیس ایکس کے سی ای او ‘ایلون مسک 2025 ءتک انسانوں کو مریخ پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اسی سلسلے میں لیونارڈر بھی مریخ کی سیر کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
اس موقع پر لیو نارڈرکے ہمراہ تقریب میں صدر اوباما اور سائنسدان کیتھرین ہیہو موجود تھے، جنہوں نے موسمیاتی تغیر سے متعلق بھی گفتگو میں حصہ لیا