لاس اینجلس ……ہالی وو ڈ کی نئی سپر ہیرو ایکشن سسپنس فلم سوسائیڈ اسکواڈ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیاہے۔
ہدایتکارو رائٹر ڈیوڈ ایئر کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خفیہ سرکاری ایجنسی کے گھومتی ہے جس میں خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کو شامل کیا جاتا ہے جو بلیک مشن پر ایجنسی کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں ۔جان آسٹرینڈر کے نامور ناول پر مبنی اس فلم کو چارلس روون اور رچرڈ سکل نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم میں نامور ہالی وڈ اسٹار وِل اسمتھ ، جیریڈ لیٹو اورمشہور امریکی ماڈل کارا ڈیلیوینی مرکزی کردار وں میں جلوہ گر ہونگے جبکہ دیگر کاسٹ میں مارگٹ روبی، جوئیل کنا مین، ویؤلا ڈیوس اورجے کورٹنی شامل ہیں۔ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس تھرلر ڈرامہ فلم کو وارنر بروس پکچرز کے تحت 5اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔