پولینڈ کی قومی تحریک رش نارڈوئے (آر این ) نے اسرائیلی صدر کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے پراسیکیوٹرز کے ہاں ایک درخواست دائر کی ہے۔
یہ درخواست اسرائیلی صدر ریووین رولین کی گزشتہ ہفتے پولش صدر آندرزیج ڈوڈا سے پولینڈ کے جنوبی شہر کراکو میں سابق نازی جرمنی کیمپ آشو وٹز بیرکیناؤ میں ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان کے ردعمل میں دائر کی گئی ہے۔
اسرائیلی صدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولینڈ اور پولشوں کا بھی یہود کی نسل کشی میں ہاتھ کارفرما تھا۔
آر این تحریک نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر نے نازیوں کے جرائم کی ذمے داری پولش ریاست پر عائد کی ہےجو پولینڈ کے نئے قانون کے تحت ممنوع ہے۔
اس نئے قانون کے تحت نازیوں کے یہود کے خلاف جرائم کی ذمے داری پولینڈ پر عائد کرنا ایک قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے اور اس کی سزا مالی جرمانہ اور تین سال قید تک کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔