اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاع وطن کےسلسلے میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ملک کا دفاع مضبوط ہوگا۔
صدر ممنون حسین نے ہدایت کی کہ ملک میں مکمل امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل اور آپریشن ضرب عضب کو مقاصد کے حصول تک جاری رکھا جائے،جس پرآرمی چیف نے کہا کہ وہ دفاع وطن کےسلسلے میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر کو پاک فوج کی کمان سنبھالی ہے جس کے بعد ان کی صدر ممنون حسین سے یہ پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔