لاہور(ویب ڈیسک)حنا الطاف کا یوٹیوب چینل بند ہوگیا ہے جس کا اعلان اداکارہ و ماڈل نے خود سوشل میڈیا پر کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے چند دوستوں کے ہمراہ کچھ عرصہ پہلے یو ٹیوب چینل بنایا تھا جس نے بڑی تیزی سے مقبولیت حاصل کرلی تھی لیکن بعض وجوہات کی بنا پر ہم لوگ مزید کام نہ کرسکے کیونکہ ان لوگوں نے کہا اب آپ جائیں۔حنا الطاف نے مزید بتایا کہ بعد میں ان لوگوں نے چینل کا نام بھی تبدیل کردیا۔ میں اس پر ایکشن بھی لے سکتی تھی لیکن میں نے فیصلہ کیا کیوں ناں ایک اور چینل بناﺅں۔