لاہور: اداکارہ ہنی شہزادی عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے اور میں نے ان کی انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہنی شہزادی نے اعلان کیا تھا کہ میں بحیثیت پاکستانی انہیں ہر طرح کی سپورٹ کروں گی۔ اگر مجھے پی ٹی آئی کی طرف سے کلچرل ونگ کی ذمہ داری سونپی گئی تو میں احسن طریقے سے نبھاؤں گی۔








