لاہور ;اداکارہ ہنی شہزادی پی ٹی آئی کے امیدوار شفقت محمود کی انتخابی مہم میں مصروف ہوگئیں۔لاہورگزشتہ روز انہوں نے جوہر ٹائون میں خواتین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پی ٹی آئی کے منشور کے بارے میں بتایا۔ ہنی شہزادی کا کہناتھا عمران خان نے جس طرح قوم کو جگایا
اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اب تبدیلی آکر رہے گی ۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے ہائی کورٹ کا بہت اونچا مقام ہوتا ہے لیکن ہائی کورٹ کے ایسے فیصلوں کو کیسے اہمیت دیں؟ ٹرائل کورٹ میں جس جرم کی سزا 10 سال تھی اس کی 14 سال سنا دی، ہائی کورٹ نے بھی بغیر دیکھے ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر مہر لگا دی،انصاف اندھا ہوتا ہے لیکن اندھا دھند نہیں ہوتا، ہائی کورٹ نے اندھا دھند انصاف کیا، وقوعہ میں12لوگ جل کر خاکستر ہو گئے تھے اور پھر انویسٹی گیشن، ٹرائل اور فیصلوں نے سب کچھ خاکستر کر دیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سزائے موت اور عمر قید سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا،دہشت گردی کے الزام میں سزا یافتہ 3 ملزموں رحمت اللہ، مراد علی اور عبدالرحمن کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے 7 سال بعد بری کر دیا ،ملزموں پر بلوچستان کے علاقے سبی میں 2011میں بس پر فائرنگ کا الزام تھا، جس سے 12مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔