پرتھ: فرانس نے برطانیہ کو 3-0 سے شکست دیکر ہوپ مین کپ مکسڈ ڈبلز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی کا امکانروشن کرلیا ہے۔

Hope Men Cup Tennis: France has led the United Kingdom
فرنچ جوڑی رچرڈ گیسکوئٹ اورکرسٹینا میلڈینووک نے شہر میں پڑنے والی سخت گرمی کے باوجود برطانوی کھلاڑیوں ڈین ایوانز اور ہیتھر واٹسن کو زیر کرلیا، فرنچ جوڑی اب جمعے کو گروپ کی آخری ٹائی میں سوئس پلیئرز راجرفیڈرر اور بیلینڈا بینسک کو مات دیکر فائنل میں جگہ بناسکتی ہے۔ ویمنز سنگلز میں میلڈینووک نے ہیتھر واٹس کے خلاف 6-4 ،5-7 اور6-3 سے فتح پائی، مینز سنگلز میں رچرڈ گیسکوئٹ نے ایوانز کو 6-4، 6-2 سے زیر کیا جب کہ مکسڈ ڈبلز میں فرنچ جوڑی کو 4-3 (5/4)، 4-3 (5/2) سے کامیابی ملی۔








