counter easy hit

امید ہے جوڈیشل کمشن سے دھرنا سیاست ختم ہو جائے گی: زرداری

Zardari

Zardari

کراچی(جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمشن کے قیام سے پی ٹی آئی کے ارکان کو سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ اُمید ہے کہ جوڈیشل کمشن کے قیام سے دھرنا سیاست ختم ہو جائے گی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی اپنا کام تیز کرے اور آئینی ترامیم اور قوانین کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرے۔ پارلیمانی کمیٹی کو چاہیے کہ وہ عوام اور دیگر شراکت داروں سے بھی تجاویز لے۔ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات کی تجاویز متفقہ ہوں۔

سابق صدر نے کہا کہ انتخابات میں بدعنوانیوں کے خاتمے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ انتخابی بدعنوانیوں کے خاتمے کے لئے آئین میں ترمیم سمیت تمام اقدامات ہونے چاہیں۔ انتخابی بدعنوانیوں کے خاتمے کے لئے قانون سازی سمیت ہر قسم کے اقدامات پر سیاسی جماعتیں متفق ہوں۔ ایسے شفاف انتخابات ہوں جو عوام کی ترجمانی کریں۔