counter easy hit

آٹھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی ہولناک واردات

دڑو: 50 سالہ موسیٰ سومرو گھر کے باہر تنہا کھڑی بچی کو پھسلا کر جنگل میں لے گیا مشتعل ہجوم نے ملزم کو جلانے کی کوشش کی، پولیس نے حراست میں لے لیاضلع سجاول کے شہر دڑو میں 50 سالہ درندہ صفت شخص نے 8 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

بچی کی چیخ پکار پر ملزم فرار ہو گیا، تاہم بعد میں اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ملزم کو پھانسی دی جائے ۔ ابڑال میں مشتعل ہجوم نے ملزم کو جلانے کی کوشش بھی کی۔ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ابڑال کے نزدیک گوٹھ محمد خان سومرو میں موسیٰ سومرو نے گھر کے سامنے تنہا کھڑی آٹھ سالہ بچی کو پکڑ لیا اور گھر کے پیچھے جنگل میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کی چیخ پکار پر ملزم بھاگ گیا۔ اہل خانہ اور اہل علاقہ نے بچی کو فوری طور پر دڑو کے سرکاری اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹر زرینہ سومرو نے بچی کا طبی معائنہ کیا اور زیادتی کی تصدیق کی۔ بچی کی حالت اب تک تشویشناک ہے ۔ موسیٰ سومرو گاؤں سے فرار ہو رہا تھا، تاہم مشتعل افراد نے اُسے پکڑ لیا اور جلانے کی کوشش کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ جھوک شریف پولیس اسٹیشن میں بچی کے چچا نواز سومرو کی مدعیت میں موسیٰ سومرو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پی ایس 75کے آزاد امیدوار نظیر احمد سومرو، دڑو یو سی چیئرمین محمد موسیٰ سومرو، عبدالعزیز سومرو اور کامریڈ غلام مصطفی سومرو کی قیادت میں سیکڑوں افراد نے پریس کلب دڑو کے سامنے مظاہرہ کیا۔ انہوں نے صدر، نگراں وزیر اعظم، چیف جسٹس، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلا کر ملزم کو پھانسی دی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website