نیویارک…….خوفناک مناظر سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ سنسنی سے بھرپور امریکن ہارر فلم دی بوائے کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کریگ میک نیل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گرد گھومتی ہے جو ایک 8سالہ گڈے کو انسانی بچے کی طرح پالتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جیرڈ بریز،رین ولسن،ڈیوڈ مورس،بل سیج،مائیک ووگل اور زلیخا رابنسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ڈینیل نوح کی پروڈیوس کردہ یہ فلم اگلے برس 22جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔